غزہ، رفح میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی خان یونس میں بھی فائرنگ سے 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، اسرائیل فوج نےغزہ میں مکمل ناکہ بندی کر دی ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے رمضان المبارک میں فلسطینیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی لگا دی، مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کے لیے صرف 10 ہزار اجازت نامے دیئے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے اجازت نامے 55 سال سے زائد عمر کے مردوں اور 50 سال سے زائد عمر کی خواتین تک محدود ہونگے۔
اسرائیل مشرقی یروشلم اور مسجد ا قصیٰ جانے والے چیک پوائنٹس پر 3 ہزار پولیس افسران تعینات کرے گا۔