اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش

اسلام آباد ، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا۔

پشاور سمیت خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے ہیں، کوہ سفید پر برف باری نے بھی سردی کی شدت بڑھا دی ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos