بلاول بھٹو سال دو سال میں وزیر اعظم بن جائیں گے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ سال دو سال میں بلاول بھٹو وزیر اعظم بن جائیں گے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو چار سڑکیں اور فنڈز کے لیے منتیں کرنے کا عادی نہیں ہوں۔ بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں گے تو زیادہ فنڈز اٹک میں استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ بلاول بھٹو کے قریب ہے۔ اور سال دو سال میں بلاول بھٹو وزیر اعظم بن جائیں گے۔ پیپلز پارٹی سے بہتر کوئی جماعت نہیں ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ دوسری جماعتوں کی قیادت میں کسی سے ہاتھ ملاتے وقت تکبر کی جھلک نظر آتی ہے۔ جہاں حقوق اور ایشوز کی بات ہو گی۔ وہاں میں عوام کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ جبکہ پاک فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف شہادتیں دے رہی ہیں۔ کل، آج اور آنے والے وقت میں اپنے اداروں کے ساتھ کھڑا ہوں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos