جعفر ایکسپریس حملہ، دہشت گردوں میں خود کش بمبار بھی موجود ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس حملہ میں سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
خود کش بمبار یرغمالی مسافروں کے بالکل ساتھ بیٹھا ہوا ہے، دہشت گرد خود کش بمبار معصوم لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز، خود کش بمباروں کی موجودگی کے باعث انتہائی احتیاط سے کام لے رہی ہیں۔