بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

جماعت اسلامی کا غزہ مارچ ، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے ممکنہ غزہ مارچ کے پیشِ نظر ریڈ زون کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر سیل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق شہر بھر میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ، حساس مقامات پر پولیس اور رینجرز کے گشت میں اضافہ کرتے ہوئے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اضافی سکیورٹی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کسی بھی غیر قانونی اجتماع یا احتجاج پر پابندی عائد ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos