خیبرپختونخوا اسمبلی نے نگران حکومت کے دور میں بھرتی ملازمین کو ہٹانے کا بل منظورکر لیا۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں بل منظوری کا اطلاق 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 کے درمیان بھرتیوں پر ہوگا، اقلیتی کوٹہ اور پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونی والی بھرتیوں کو استثنا حاصل ہوگا۔
ملازمین کو نکالنے میں حائل رکاوٹیں دور کرنےکیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی، 7 رکنی کمیٹی کی سربراہی سیکریٹری اسٹیب کریں گے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں بل منظوری میں کہا گیا کہ تمام ادارے نگران دور کی بھرتیوں کے حوالے سے 30 دن میں رپورٹ مرتب کرینگے۔