بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

ریپبلک پالیسی کے تحت قومی کتاب خوانی تحریک کا آغاز

[post-views]
[post-views]

لاہور — قائداعظم لائبریری لاہور میں آج ریپبلک پالیسی تھنک ٹینک کے پلیٹ فارم سے قومی کتاب خوانی تحریک کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس تحریک کے محرک اور پنجاب لائبریریز کے ڈائریکٹر جنرل کاشف منظور نے کہا:

“ہمارا پیغام واضح ہے: پاکستان کے ہر شہری کو سال میں کم از کم ایک کتاب ضرور پڑھنی چاہیے۔”

انہوں نے کہا کہ مطالعے کی عادت کو فروغ دینا ایک باشعور، ذمہ دار اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کے لیے ناگزیر ہے، جبکہ قومی کتاب خوانی تحریک کا مقصد ملک بھر میں کتاب دوستی کی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔

پاک میڈیا ٹی وی کے چیئرمین محمد فاروق چوہان اور صدر علامہ عبد الستار عاصم نے قومی کتاب خوانی تحریک کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ملک میں مطالعے اور کتاب دوستی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

باغِ جناح لاہور میں واقع قائداعظم لائبریری میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں سابق کابینہ سیکریٹری احمد نواز سکھیرا، سابق وفاقی سیکریٹری برائے انسانی حقوق طارق محمود، ڈائریکٹر جنرل لائبریریز کاشف منظور، معروف ادیب حسین مجروح، گورننس ریفارمز سیریز کے مصنف طارق محمود اعوان، شعیب بن عزیز، مصنفہ شہناز نقوی، سول سرونٹس، طلبہ، اساتذہ اور بڑی تعداد میں کتاب دوست افراد نے شرکت کی۔

تقریب کے شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مطالعے کی روایت کو فروغ دے کر ایک باشعور اور فکری طور پر مضبوط معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔

لاہور کے علمی اور ادبی حلقوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ قومی کتاب خوانی تحریک ملک بھر میں مطالعے، تحقیق اور کتاب دوستی کے فروغ کے لیے ایک مؤثر قومی مہم ثابت ہوگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos
[youtube-feed feed=2]