قومی اسمبلی کا اجلاس ،اپوزیشن کا احتجاج اور شور شرابا

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے ایک بار پھر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی ،پی ٹی آئی اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر نے نکتہ اعتراض پر مائیک مانگ لیا ،اسپیکر نے سنی ان سنی کر دی،اپوزیشن لیڈر کو بولنے کی اجازت نہ دینے پر پی ٹی آئی اراکین نے احتجاج کیا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ فیصلہ ہوا تھا وقفہ سوالات میں کوئی نہیں بولے گا،وقفہ سوالات پہلے بعد میں پوائنٹ آف آڈر ہوگا،بعدازاں سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا نے کورم کی نشاندہی کردی،پی ٹی آئی اراکین کورم کی نشاندہی کیساتھ ہی ایوان سے باہر چلے گئے۔

اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی وزارت آبی وسائل سے متعلقہ سوال کا جواب نہ آنے پر برہم ہوگئے، سید نوید قمر نے کہا کہ اجلاس چل رہا ہے، صرف ایک وزیر ایوان میں موجود ہیں،وزیر خود اجلاس میں آئے اور نہ ہی سوال کا جواب آیا،وزراء کی عدم دلچسپی پارلیمان کی توہین ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے سیکریٹری آبی وسائل کو طلب کر لیا ،سردار ایاز صادق نے کہا کہ جواب کیوں نہیں آیا تحریری جمع کروائیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos