وزیراعظم وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے،گورنر جدہ نے ان کا استقبال کیا،پاکستانی سفیر احمد فاروق،قونصل جنرل خالد مجید اور دیگر سفارتی عملہ بھی موجود تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف اورسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات ہو گی،ملاقات میں پاک سعودی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ملاقات میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے فروغ سمیت دیگر امور پر بھی گفتگو ہو گی،دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور معاشی تعاون کو بڑھانا ہے۔

وزیراعظم عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے،شہباز شریف 22مارچ تک سعودی عرب میں قیام کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos