امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےعالمی سطح پرایک نئی تجارتی پالیسی اپناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی فوجی اور تجارتی جہازوں سے پاناما اورسوئز کینال کے گزرنے پر فیس وصول نہ کی جائے۔
امریکی صدرکا کہنا تھا کہ امریکی جہازوں کو ان بین الاقوامی نہروں سے بلا معاوضہ گزرنے کی اجازت دی جانی چاہیے کیونکہ امریکہ ان خطوں میں سکیورٹی اور اقتصادی استحکام کا ضامن رہا ہے۔
صدرٹرمپ نے اس معاملے کو فوری طورپرحل کرنے کیلئے وزیرخارجہ مارکو روبیو کو ہدایات جاری کردی ہیں،امریکہ عالمی تجارت میں کلیدی کردارادا کرتا ہے اوراتحادی ممالک کو بھی امریکی مفادات کا خیال رکھنا ہوگا۔
انہوں نےعندیہ دیا کہ اگریہ مطالبہ پورانہ ہوا توامریکہ ان نہروں کے استعمال پر نظر ثانی کرسکتا ہے، ٹرمپ کے اس بیان پرعالمی سطح پرمختلف ردعمل متوقع ہیں۔