پشین : سی ٹی ڈی کی کارروائی، 9 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ میں پشین کے علاقے خنائی بابا میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک حملہ آوروں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ ہلاک افراد شرپسندی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن سے ایک بڑا سانحہ روکا گیا۔

انہوں نے کہا کہ امن دشمنوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔

سرفراز نے مزید کہا کہ بلوچستان کے امن و استحکام کے لیے حکومت پرعزم ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos