پٹرول اور ڈیزل پر لیوی مزید 10روپے اضافہ

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے اعلان کے بعد پٹرول اور ڈیزل پر عائد لیوی میں مزید 10 روپے کا اضافہ کر دیا۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل پرلیوی 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی اوکٹین پر 50 روپے فی لیٹر کر دی گئی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

لیوی بڑھانے سے 16 دنوں میں 50 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے، لیوی بڑھانے سے حاصل ہونے والی اضافی رقم بجلی کے بلوں میں ریلیف پر خرچ ہو گی۔ لیوی میں اضافے کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے بجٹ میں پٹرولیم لیوی کو 60 روپے سے 80 روپے کرنے کا اعلان کیا تھا،  حکومت نے وقفے وقفے سے 20 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos