ڈاکٹروں کی ٹیم کا جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کانوں کے طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی 4 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی۔

جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر الطاف حسن، ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر علی عارف اور ڈاکٹر تاشفین امتیاز شامل تھے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے تقریباً آدھا گھنٹہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا اور انہیں کچھ ادویات تجویز کیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کانوں کی بیماری ٹنی ٹس کی شکایت ہے ، ڈاکٹروں کی ٹیم عمران خان کی صحت سے متعلق رپورٹ مرتب کرے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos