کرک: سکیورٹی فورسز کا آپریشن،6خوارجی ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کرک میں آپریشن کے دوران 6خوارجی ہلاک کردئیے ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

صدر مملکت نے کرک میں خوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے 6 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر افواج دفاع وطن کیلئے پرعزم ہیں،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے ،پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے بھی کرک میں 6 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔

قوم کے بیٹوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے،ملک سے دہشت گردی کے مکمل سد باب کے لیے مکمل طور پر سرگرم عمل ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos