بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

یوکرین روس کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے: یوکرینی صدر

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلن سکی کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ براہ راست بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ولادیمیر زیلن سکی نے کہا کہ روس کے ساتھ بات چیت صرف جنگ بندی کی صورت میں ہوگی۔

یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے بعد کسی بھی فارمیٹ میں بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

دوسری جانب یوکرین کے مسئلے پر یورپی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج لندن میں ہوگا۔

اس حوالے سے امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ لندن اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، لندن اجلاس میں امریکی مندوب برائے یوکرین کیلوگ شریک ہوں گے۔

یوکرینی عہدیدار نے کہا کہ توقع ہے یوکرین کے اتحادی ممکنہ ڈیل پر بات کریں گے۔

ولادیمیر زیلن سکی کا کہنا ہے کہ لندن مذاکرات میں یوکرینی وفد کی پہلی ترجیح غیر مشروط جنگ بندی ہوگی۔

علاوہ ازیں کریملن کے ترجمان دیمتری پیس کوف نے کہا کہ یوکرین تنازع اتنا پیچیدہ ہے کہ فوری جنگ بندی کا حصول ممکن نہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos