31 سالہ سابقہ اسٹاف ممبر سے تعلقات سامنے آنے پر ٹورنٹو کے 68 سالہ میئر مستعفی

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے 68 سالہ میئر جان ٹوری نے اپنی 31 سالہ خاتون اسٹاف رکن سے تعلقات منظر عام پر آنے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

رپورٹس کے مطابق ٹورنٹو کے میئر کے اپنی خاتون اسٹاف سے تعلقات کی خبر مقامی اخبار میں شائع ہوئی تھی جس کے بعد میئر نے خاتون سے تعلقات کا اعتراف کیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مقامی اخبار نے 31 سالہ خاتون اسٹاف کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

میئر نے تعلقات کے اعتراف کے ساتھ ساتھ عہدے سے استعفیٰ بھی دے دیا اور کہا کہ اسٹاف سے تعلقات پر اہلیہ اورخاندان سے شرمندہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران خاتون اسٹاف ممبر سے تعلقات استوار ہوئے جو بعد ازاں باہمی رضامندی سے ختم ہوئے۔

خیال رہے کہ ٹوری مسلسل تیسری بار بھاری اکثریت کے ساتھ شہر کے میئر منتخب ہوئے تھے۔

Read more

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos