نو مئی توڑ پھوڑ: عمران خان عوام کو اکسانے کے 12 مقدمات میں گرفتار

[post-views]
[post-views]

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان، جو پہلے ہی اڈیالہ جیل میں ہیں، کو لاہور پولیس نے اتوار کو 9 مئی کو توڑ پھوڑ سے متعلق مقدمات میں گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو 9 مئی کے فسادات سے متعلق 12 مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا۔

عمران خان کے خلاف 9 مئی کو توڑ پھوڑ کے لیے عوام کو اکسانے پر 16 مقدمات درج کیے گئے۔

سابق وزیراعظم سے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور شادمان تھانے حملہ کیس میں لوگوں کو اکسانے پر پوچھ گچھ کی گئی۔

ڈی ایس پی احمد عثمان کی سربراہی میں 12 رکنی پولیس ٹیم نے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی سے پوچھ گچھ کی۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ عمران خان 9 مئی کے فسادات سے متعلق مقدمات میں مطلوب تھے اور ان کے خلاف لوگوں کو اکسانے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

اس سے قبل احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیاتھا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos