بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

اسلام آباد میں اگست میں پاک-امریکہ انسدادِ دہشت گردی مذاکرات ہوں گے . امریکی محکمہ خارجہ

[post-views]
[post-views]

امریکی محکمہ خارجہ نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ملاقات پر بیان جاری کیا ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق مارکو روبیو نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا، خصوصاً ایران کے ساتھ سفارتی رابطوں میں پاکستان کی ثالثی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

ملاقات میں انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے، اور داعش خراسان کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی پر گفتگو کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ تجارتی شراکت داری کو فروغ دینے اور معدنیات و کان کنی کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگست 2025 میں اسلام آباد میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان باضابطہ انسدادِ دہشت گردی مذاکرات منعقد ہوں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos