بھارتی پنجاب سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری بابا گرو نانک کے 556ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان روانہ ہوگئے۔
خصوصی ٹرینوں کے ذریعے آنے والے یہ یاتری ننکانہ صاحب، حسن ابدال اور کرتارپور سمیت مختلف مقدس مقامات پر حاضری دیں گے اور مذہبی رسومات ادا کریں گے۔
یہ تقریبات ہر سال بابا گرو نانک کے جنم دن کے موقع پر منعقد کی جاتی ہیں، جن میں دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد شرکت کرتے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق، مئی میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا یہ پہلا موقع ہے۔
پاکستان میں سکھ برادری اور متروکہ وقف املاک بورڈ نے یاتریوں کے لیے سخت سیکیورٹی اور خصوصی انتظامات کیے ہیں، جن میں رہائش، خوراک اور آمدورفت کی سہولیات شامل ہیں۔
بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات 17 نومبر تک جاری رہیں گی۔












