عمران خان کی نجی اسپتال منتقلی کا معاملہ، عدالت نے درخواست مسترد کر دی

[post-views]
[post-views]

سلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو جیل سے نجی اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے اپنے فیصلے پر مشتمل تین صفحات کا تحریری حکمنامہ بھی جاری کر دیا۔

یہ فیصلہ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل بینچ نے سنایا۔ عدالتی حکم میں چیف کمشنر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عمران خان کی صحت کا جائزہ لینے کے لیے ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دیں۔ عدالت نے کہا کہ اس بورڈ میں ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر ندیم قریشی کو بھی شامل کیا جائے۔

عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی واضح کیا کہ جیل قواعد کے مطابق قیدی کی صحت سے متعلق معلومات اس کے اہل خانہ تک پہنچانا جیل حکام کی ذمہ داری ہے، اس لیے عمران خان کی صحت کے بارے میں اہل خانہ کو باقاعدہ آگاہ کیا جائے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل بورڈ اپنی رپورٹ چیف کمشنر کو پیش کرے گا اور اسی رپورٹ کی بنیاد پر چیف کمشنر یہ فیصلہ کریں گے کہ عمران خان کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے یا نہیں۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ جیل قوانین کے تحت قیدی کو علاج کے لیے جیل سے باہر منتقل کرنے کا اختیار حکومت کے پاس ہوتا ہے، اس لیے عدالت انتظامیہ کے اختیارات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ جیل حکام کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی صحت میں بہتری آئی ہے۔ اس کے علاوہ جیل ملاقاتوں کے حوالے سے پہلے سے ایک بڑے بینچ کا فیصلہ موجود ہے، لہٰذا اسی فیصلے کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos