عالمی قیمتیں بڑھنے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات مہنگی نہ کرنے کا حکومتی فیصلہ

[post-views]
[post-views]

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام پر اضافی مالی بوجھ نہ پڑے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں حکومت کی ترجیح عام آدمی کو ریلیف دینا ہے، اسی لیے عالمی قیمتیں بڑھنے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات مہنگی نہیں کی جا رہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مشکل حالات کے باوجود عوام سے کیا گیا وعدہ نبھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

وزیراعظم کے مطابق مالی نظم و ضبط اور بروقت پالیسی سازی کے ذریعے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی کوشش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اخراجات میں کمی کے اقدامات شروع کیے ہیں اور اس میں صوبائی حکومتیں بھی تعاون کر رہی ہیں تاکہ غریب طبقے پر بوجھ کم رکھا جا سکے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس بات کو یقینی بنا رہی ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات سرکاری مقررہ قیمت سے زیادہ پر فروخت نہ ہوں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی حالات میں بہتری آئے گی جس سے تیل کی قیمتوں میں استحکام پیدا ہوگا۔

ادھر وزیر تجارت جام کمال خان کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا ہوتا ہے تو حکومت اضافی بوجھ عوام پر منتقل کرنے کے بجائے خود برداشت کرنے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان بحیرہ احمر اور خلیجی سمندری راستوں کے ذریعے اپنی برآمدات جاری رکھنے کی حکمت عملی پر عمل کر رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos