سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب کے سرکاری طیارے سے متعلق بے بنیاد اور من گھڑت کہانیاں پھیلائی جا رہی ہیں، جو حقیقت سے بالکل مختلف ہیں۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومتِ پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ اس مہم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اور عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا تاکہ حقائق کو سامنے لایا جا سکے۔
انہوں نے مزید واضح کیا کہ مہم میں شامل ہر فرد اور تمام پلیٹ فارمز کے خلاف ہتکِ عزت قانون 2024ء کے تحت کارروائی کی جائے گی اور قانون کے مطابق سزا دلوانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور کوئی بھی فرد یا ادارہ عوامی رائے کو متاثر کرنے کے لیے جھوٹا مواد پھیلانے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔









