ایرانی فوج کی مرکزی آپریشنز کمانڈ خاتم الانبیاء نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ کارروائیوں میں دبئی میں یوکرین کی اینٹی ڈرون تنصیب اور دو امریکی خفیہ مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 500 سے زائد امریکی فوجی موجود تھے اور بھاری جانی نقصان ہوا۔
لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری کے مطابق حملوں میں اسلامی پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس اور بحریہ نے جدید میزائل اور ڈرون استعمال کیے۔ امریکی فوجی شدید حملوں کے بعد مقامی اڈوں سے فرار ہو کر خفیہ مقامات پر چھپنے پر مجبور ہوئے۔
ایران نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر امریکی افواج مزید کشیدگی بڑھائیں تو خطہ ان کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ علاوہ ازیں، پاسداران انقلاب نے خلیج فارس میں امریکی ٹیکٹیکل جہازوں کو بھی نشانہ بنایا اور مؤقف اختیار کیا کہ یہ کارروائیاں 28 فروری سے جاری کشیدگی کے ردعمل میں کی گئی ہیں۔






