وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے بچوں کے محفوظ اور بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کر رہی ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس کے اندر یونیسف کے ایک وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی، جس میں بچوں کی صحت، تعلیم اور فلاح سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اہم ترین ترجیحات میں شامل ہے اور پاکستان اس موذی مرض سے نجات کیلئے بھرپور عزم کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سیسے کے مضر اثرات بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کو متاثر کرتے ہیں، اسی لیے حکومت بچوں کو اس خطرے سے محفوظ رکھنے اور اس کے تدارک کیلئے مؤثر حکمت عملی اختیار کر رہی ہے۔









