پی ٹی آئی قیادت کی جیل ملاقاتوں میں رکاوٹوں پر شدید تحفظات

[post-views]
[post-views]

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ سیاسی مسائل کا حل تصادم یا طاقت کے مظاہرے میں نہیں بلکہ تمام فریقین کو ساتھ لے کر چلنے میں ہے۔

راولپنڈی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی بینائی بری طرح متاثر ہو چکی ہے اور انہیں روزانہ طویل وقت تک تنہائی میں رکھا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا واضح فیصلہ موجود ہونے کے باوجود اکتوبر سے ملاقاتوں میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق جب بھی رہنما جیل جانے کی کوشش کرتے ہیں تو راستے بند کر دیے جاتے ہیں اور پولیس مداخلت کرتی ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو رات کے وقت الشفاء اسپتال منتقل کر کے آپریشن کیا گیا، جبکہ پارٹی مسلسل عدالتوں سے قانونی سہولتوں اور شفاف رویے کی درخواست کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کے سربراہ کی طویل قید کے باعث کارکنوں میں بے چینی پیدا ہونا ایک فطری امر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کی قیادت سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی میں نظم و ضبط اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائے گا اور ایسے افراد کی تفصیلات سامنے لائی جائیں گی جو اڈیالہ جیل نہیں آتے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos