عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں غیر مؤثر قرار

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلوں کو باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

عدالت کی جانب سے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس مقدمے کی مرکزی اپیلیں 7 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں، جس روز کیس کے اہم قانونی اور حقائق سے متعلق نکات پر تفصیلی دلائل دیے جائیں گے۔

عدالتی حکم کے مطابق چونکہ مرکزی اپیلیں اب سماعت کے لیے فہرست میں شامل ہو چکی ہیں، اس لیے سزا معطلی سے متعلق دائر کی گئی درخواستیں غیر مؤثر ہو گئی ہیں اور ان پر مزید کارروائی کی ضرورت نہیں رہی۔

یاد رہے کہ یہ مقدمہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، جس میں مالی بدعنوانی اور مبینہ غیر قانونی مالی معاملات کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos