پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

[post-views]
[post-views]

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور سیاسی معاملات طے کرنا سیاسی جماعتوں کا اپنا اختیار ہے۔ ان کے مطابق سیاسی مسائل کا حل صرف باہمی بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات گہرے، مضبوط اور مختلف شعبوں پر مشتمل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کے لیے بھی اہم ہے اور حرمین شریفین کے محافظین کا احترام ہر پاکستانی کے دل میں موجود ہے۔

افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ ان کے مطابق اس حوالے سے جاری آپریشن میں وقتی تعطل آیا تھا، تاہم صورتحال دوبارہ معمول کے مطابق جاری ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ حالیہ معرکوں میں پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت منوا کر مؤثر ڈیٹرنس قائم کی ہے اور جنگی صورتحال کا توازن تبدیل کیا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان ہر ممکن صورتحال کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے بھارت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے پیچھے بھارتی حمایت کے شواہد موجود ہیں اور بھارت مبینہ طور پر دہشتگردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos