عالمی بینک گروپ کے ادارے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) نے پاکستان میں خواتین کے کاروباری شعبے اور چھوٹے کاروباروں کی مالی معاونت کے لیے اے ایس اے مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کو ۱۰ ملین ڈالر کا ۴ سالہ قرضہ فراہم کیا ہے۔
یہ طویل المدتی سرمایہ اے ایس اے مائیکرو فنانس بینک کو اپنے مالیاتی حجم کو مضبوط بنانے، قرض دینے کی صلاحیت کو بڑھانے اور خواتین کی زیرِ قیادت چلنے والے تجارتی اداروں کو بااختیار بنا کر پاکستان کے نجی شعبے کی ترقی کو تیز کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔









