اسلامی تعاون تنظیم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کے بارے میں عالمی عدالت انصاف سے رائے طلب کرنے کی قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔
ایک بیان میں، او آئی سی نے فلسطینی کاز کی حمایت کے حوالے سے ان کے تاریخی مؤقف کے مطابق قرارداد کی حمایت کرنے والے ممالک کی تعریف کی، جو بین الاقوامی قانون کے لیے ان کے عزم کی تصدیق کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/phalastine-tanaza-ko-aqwam-e-mutaheda-k-zariye/
قبل ازیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کے قانونی نتائج پر عالمی عدالت انصاف سے رائے طلب کی گئی تھی۔
قرارداد کی حمایت 87 ممالک نے کی جبکہ 26 ممالک نے مخالفت کی 53 غیر حاضر رہے۔
ان ممالک نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اس سال ستمبر میں ہونے والے جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں قرارداد پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔









