Premium Content

اداکارہ کبریٰ خان نے  میجر (ر) عادل راجا  کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا

Print Friendly, PDF & Email

کراچی:اداکارہ کبریٰ خان نے میجر (ر) عادل راجا کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے کبریٰ خان سمیت چاروں اداکاراؤں کےخلاف سوشل میڈیا پر مواد بلاک کرنےکا حکم دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/great-pakistani-visual-leak-debate-is-it-ethical-to-convict-without-evidence/

عدالت نے آئندہ سماعت پر پی ٹی اے اور  وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کو مواد بلاک کرکے جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

درخواست میں اداکارہ کبریٰ خان نے کہا کہ یوٹیوبر نے من گھڑت الزامات سے میری اور دیگر اداکاراؤں کے وقار کو مجروح کیا۔

اداکارہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہتک آمیز مواد ہٹانےکیلئے ایف آئی اے، پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میجر (ر) عادل راجا کے نازیبا الزامات پر پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مقدمہ دائر کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/enough-is-enough-kubra-sajal-and-mehwish-hayat-wont-let-anyone-drag-their-names-through-the-mud/

حال ہی میں عادل راجا نے سوشل میڈیا پر جاری وی لاگ میں پاکستان کی ٹاپ ماڈلز اور اداکاراؤں پر سنگین الزامات عائد کیے تھےاور ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ایک ادارے کے پاس ان ماڈلز اور اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بھی موجود ہیں۔ عادل راجا نے اپنے وی لاگ میں اداکاراؤں کا نام لینے کے بجائے ان کے ناموں کے ابتدائی حروف بتائے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos