Premium Content

آئندہ عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ کسے ملے گا؟ عمران خان نے واضح کر دیا

Print Friendly, PDF & Email

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ صرف وفادار اور مخلص لوگوں کو دیں گے۔

زمان پارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا پاکستان میں آئین کی بالادستی کا راستہ صرف عدلیہ کے پاس ہے۔

ان کا کہنا تھا موجودہ حکومت انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں ہے، بروقت انتخابات کے انعقاد کے لیے صرف عدلیہ سے امید ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا پہلے حکومت دہشتگردی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلائے، اے پی سی میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ صرف وفادار اور مخلص لوگوں کو دیں گے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا آئی ایم ایف معاہدے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، حکمران اپنے ڈالر باہر منتقل کر رہے ہیں، پاکستان کی معیشت کو صرف سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری بچا سکتی ہے۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا نواز شریف پاکستان واپس آئیں انہیں اپنی مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا۔

Read more

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos