Premium Content

امریکا سے کچھ اختلافات لیکن روس کیساتھ تعلقات اچھے ہیں، سعودی عرب

Print Friendly, PDF & Email

ریاض: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جرمنی میں منعقدہ سکیورٹی کانفرنس سے اہم خطاب میں امریکا، روس اور ایران کے ساتھ تعلقات پر تحفظات، خدشات اور امکانات پر گفتگو کی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میونخ سکیورٹی کانفرنس میں مشرق وسطیٰ سے متعلق سیشن میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ بعض امور پر اختلافات ہیں جو کسی سے پوشیدہ نہیں۔

فیصل بن فرحان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہیں۔ اختلافات کے باوجود خطے کے امن کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے آگاہ ہیں۔ اس کی ایک وجہ یوکرین جنگ بھی ہے۔ تیل کی عالمی منڈیوں میں استحکام کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/security-khadshat-saudi-arab-ny-kabil-main-safarat-khana/

فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ روس سے اچھے تعلقات پر کسی کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔ امریکا کی طرح روس سے بھی ہمارے اچھے تعلقات سب کے لیے سود مند ثابت ہوں گے۔

روس اور یوکرین جنگ کے حوالے سے سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں۔ خلیج تعاون کونسل یوکرینی بحران کا مذاکرات سے حل چاہتی ہے۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے مشرق وسطیٰ میں ایران کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ تعلقات پر ہمارا مؤقف واضح ہے۔ دہشت گردی یا اس کی معاونت کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ایران کے ساتھ ایشوز کے حل کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos