اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے موسم گرما میں لوڈ شیڈنگ کم کرنے اور رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں بجلی بند نہ کرنے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/wazir-azam-shahbaz-sharif-ki-zakira-andozo/
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت رواں سال موسمِ گرما میں بجلی کی فراہمی اور پاور سیکٹر کے مختلف منصوبوں پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف نے رواں سال موسمِ گرما میں کم سے کم لوڈشیڈنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں کوئی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے جبکہ سرکاری عمارتوں کی سولرآئیزیشن کی رفتار کو تیز کیا جائے۔









