شب برأت کی مناسبت سے صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے بندرہیں گے:سندھ حکومت

[post-views]
[post-views]

کراچی: سندھ حکومت نے شب برأت کی مناسبت سے صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سندھ کے تمام سرکاری و نجی اسکول اور کالجز بروز بدھ 8 مارچ کو بسلسلہ شب برأت بند ہوں گی۔

نوٹی فکیشن میں لکھا گیا ہے کہ شب برأت کے موقع پر چھٹی کا فیصلہ بائیس فروری کو ہونے والے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/afghanistan-universities-reopen-after-winter-vacation/

اس سے قبل آل پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے بھی شب برأت کی مناسبت سے تمام نجی اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ اسلامی مہینے شعبان کی پندرہ تاریخ مغرب کے بعد شروع ہوگئی، اس کی مناسبت سے فرزندان اسلام شب برأت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منارہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos