ٹک ٹاکرز کی ٹریفک وارڈنز کےساتھ بدتمیزی اور سڑک بلاک کرنے پر مقدمہ درج

[post-views]
[post-views]

لاہور میں افطارکے وقت سڑک بند کرکے ویڈیو بنانے پر 20 ٹک ٹاکرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق خرم گجر اور اس کے ساتھیوں نے ٹریفک وارڈنز کےساتھ بدتمیزی بھی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹاک ٹاکرز نے لبرٹی گول چکر کے قریب سڑک بلاک کر رکھی تھی، پٹرولنگ افسر نے ٹریفک بند ہونے پر ٹک ٹاکرزکو سائید پر جانے کاکہا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کےخلاف تھانہ گلبرگ میں تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos