پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں عیدالفطر ہفتے کے روز منائی جائے گی۔
ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور ملائیشین حکومت کے مطابق ملائیشیا میں عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہوگی۔
اس کے علاوہ سنگاپور میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مجلس علماء اسلام سنگاپور کے مطابق سنگاپور میں عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہوگی۔
ادھر آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ منائی جائے گی۔ برونائی، جاپان، فلپائن اور تھائی لینڈ میں بھی عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔

https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd
بھارت میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، بھارت میں عیدالفطر 22 اپریل ہفتے کو منائی جائےگی۔
بنگلا دیش میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس جمعے کو ہوگا۔









