حادثات میں اضافہ ،امریکی فوج نے پائلٹ کو گراؤنڈ کردیا

[post-views]
[post-views]

امریکی فوج نے اپنے پائلٹ کو عارضی طور پر گراؤنڈ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کے سربراہ کی جانب سے یہ فیصلہ حال ہی میں رونما ہونے والے پے درپے حادثات کی وجہ سے کیا گیا ہے جس کے بعد امریکی چیف آف آرمی اسٹاف نے اہم آپریشنز میں حصہ نہ لینے والے پائلٹ کو فوری طور پر گراؤنڈ کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

ریپبلک پالیسی اردو انگریزی میگزین خریدنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔

https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd

میڈیا رپورٹس کےمطابق حالیہ چند ہفتوں میں امریکی فوج کے ہیلی کاپٹروں کو پیش آنے والے حادثات اور ان میں ہلاکتوں کی وجہ سے پائلٹ کی مزید مطلوبہ تربیت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا ہےکہ روٹین کے ائیرآپریشنز کی معطلی کا نفاذ جمعہ سے فوری طور پر کیا گیا ہے اور جن یونٹس کے پائلٹ کو گراؤنڈ کیا گیا اب انہیں مکمل تربیت دی جائے گی۔امریکی فوج نے اپنے پائلٹ کو عارضی طور پر گراؤنڈ کردیا

ترجمان کے مطابق ایکٹو ڈیوٹی یونٹس کے لیے تربیت کی تاریخ یکم سے 5 مئی تک رکھی گئی ہے جب کہ آرمی نیشنل گارڈز اور ریزرو یونٹس 31 مئی تک اپنی تربیت مکمل کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکی ریاست الاسکا میں دو ایچ اے 64 اپاچی ہیلی کاپٹرز میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین امریکی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوئے جب کہ گزشتہ ماہ ہونے والے ایک اور ہیلی کاپٹر حادثے میں 9 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos