بھارت میں ٹرینوں کا خوفناک حادثہ، سینکڑوں افراد ہلاک

[post-views]
[post-views]

 بھارت میں 3 ٹرینوں کے ٹکرانے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 288 ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کلکتہ سے چنائی جانے والی مسافر ٹرین کی متعدد بوگیاں بھارتی ریاست اریسہ کے ضلع بالاسور میں پٹری سے اتر کر دوسری پٹری پر مخالف سمت سے آنے والی ٹرین سے جا ٹکرائیں۔ اسی دوران ایک مال گاڑی بھی دونوں ٹرینوں سے ٹکرا گئی۔

ٹرینوں کے تصادم کے بعد جائے حادثہ پر قیامت کا منظرتھا۔ قریبی دیہاتوں سے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت مسافروں کی امداد کو پہنچے۔ حادثے میں لقمہ اجل بننے والوں کے اعضا دور دور تک پھیل گئے جبکہ 900 افراد زخمی ہوئے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

حکام کے مطابق  ٹرینوں کی تباہ ہونے والی بوگیوں کے درمیان سیکڑوں افراد اب تک پھنسے ہوئے ہیں۔ سیکڑوں ریسکو اہلکار، سیکورٹی فورسز اہلکار اورایمبولینس امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

رپبلک پالیسی کا ماہ جون کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

تباہ ہونے والی بوگیوں کو کاٹ کر پھنسے ہوئے افراد کو نکالا جا رہا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos