سندھ کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

[post-views]
[post-views]

سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آج صوبے کا بجٹ سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے، سندھ کا مالی سال 2023-24 کا مجموعی بجٹ تخمینہ تقریباً 2ہزار ارب  روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

رپورٹس کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 تا 20فیصد اضافہ متوقع ہے  جبکہ ترقیاتی بجٹ 410 ارب روپے رکھنےکی تجویز ہے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

کراچی کے جاری میگا پروجیکٹ کے لیے 12 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کی جائے گی جبکہ ضلعی ترقیاتی بجٹ کے لیے 30 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

رپبلک پالیسی کا ماہ جون کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

اس کے علاوہ بلدیاتی کونسلز کی گرانٹ میں اضافے کی بھی تجویز ہے جبکہ اسکول ایجوکیشن ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک کھرب 65 ارب روپے اور کالج ایجوکیشن کا ترقیاتی بجٹ 65 ارب 80 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos