Premium Content

روس،یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے جرمن چانسلر کی چین سے اپیل

Print Friendly, PDF & Email

برلن:  جرمن چانسلر اولف شولز نے چین سے اپیل کی ہے کہ وہ یوکرین کے خلاف جاری جنگ  کے خاتمے کے لیے روس پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔

جرمن چانسلر نے چین سے یہ اپیل چینی حکومت کے سربراہ  اور اسٹیٹ کونسل کے پریمئر  لی چیانگ  کے ہمراہ میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے کی۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

لی چیانگ کی سربراہی میں چینی وفد ان دنوں جرمنی کے د ورے پر ہے۔  جرمن چانسلر نے مزید کہا کہ میں چینی حکومت سے دوبارہ  اپیل کرتا ہوں  کہ وہ یوکرین کے خلاف جنگ کے خاتمے کے لیے روس پر اپنا اثر ورسوخ استعمال کرے۔

اولف شولز نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا مستقل رکن ہونے کی حیثیت سےچین پر  بہت خاص ذمے داری عائد ہوتی ہے۔

رپبلک پالیسی کا ماہ جون کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ یہ بہت اہم ہے  کہ چین جارحیت پسند روس کو ہتھیار فراہم نہ کرنے کی بات پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ  وہ ایٹمی ہتھیار استعمال نہ کرنے کے حوالے سے واضح موقف اپنانے پر بھی چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos