بیروزگاری میں پاکستان 24ویں نمبر پر آ گیا

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد: پاکستان بیروزگاری میں اضافے کے بعد دنیا بھر کی فہرست میں 24ویں نمبر پر آ گیا۔

ورلڈ آف اسٹیٹس ٹکس نے بیروزگاری کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ جس میں پاکستان 6.5 فیصد شرح بیروزگاری کے ساتھ دنیا بھر میں 24ویں نمبر پر آ گیا۔ نائیجیریا دنیا بھر میں بیروزگاری میں سب سے آگے نکل گیا۔ نائیجیریا میں بیروز گاری کی شرح 33.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ساؤتھ افریقہ 32.9 فیصد شرح بیروزگاری کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے جبکہ بوسنیا اور ہرزیگوینا میں بیروزگاری کی شرح 29.28 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

اعدادوشمار کے مطابق عراق میں بیروزگاری 15.55 فیصد اور افغانستان میں 13.3 فیصد پر ہے جبکہ برطانیہ میں 3.8 فیصد اور امریکہ میں شرح بیروزگاری 3.7 فیصد ہے۔

رپبلک پالیسی کا ماہ جون کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

چین اور کینیڈا میں بھی بیروزگاری کی شرح 5.2 فیصد ریکارڈ کی گئی، بنگلہ دیش کو 4.7 فیصد شرح بیروزگاری کے ساتھ 34واں نمبر ملا جبکہ قطر میں سب سے کم 0.1 فیصد شرح بیروزگاری سامنے آئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos