لیجنڈ اداکار شکیل 85سال کی عمر میں انتقال کرگئے

[post-views]
[post-views]

کراچی میں  اداکار شکیل  85 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ شکیل احمد گزشتہ چند روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج  تھے جو آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اداکار شکیل کا بائی پاس آپریشن بھی ہوا تھا وہ کئی سال سے علیل تھے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

اداکار  شکیل کا اصل نام یوسف کمال تھا۔ انہوں نے متعدد لازوال ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

اداکار شکیل کے مشہور ڈراموں میں انکل عرفی، آنگن ٹیڑا ، ان کہی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق  اداکار شکیل کی بیٹی آج رات سعودی عرب سے کراچی پہنچ رہی ہیں ، اداکار  کا بیٹا پہلے ہی کراچی میں موجود ہے۔

رپبلک پالیسی کا ماہ جون کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

مرحوم شکیل کی نمازجنازہ آج بعد نماز عصر  اداکی جائےگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos