وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت برقراررکھتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اگلے15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کیا اور بتایا کہ یکم جولائی سے 15 جولائی کی رات 12 بجے تک ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے7 روپے فی لیڑ اضافہ کیا گیا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے رجحان کے باوجود عوام پرکم سےکم بوجھ ڈالنےکی کوشش کی،لہٰذا پٹرول کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیاجارہا اور پٹرول کی قیمت برقرار رہے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اوگرا نے قیمتیں کم سے کم رکھنے کی سفارش کی تھی جس پر وزیراعظم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آئندہ 15 روز کیلئے کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

خیال رہے کہ اوگرا نے آئندہ پندہ روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی۔ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے گی۔









