حجاج کرام کی وطن واپسی کا آغاز آج سے ہوگا

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد: پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی آج سے شروع ہو جائے گی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق جدہ ایئرپورٹ سے پہلی تین حج پروازوں کے ذریعے 693 حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے۔

حجاج کرام کو وطن واپس لے کر آنے والی پہلی حج پروازیں جدہ سے کراچی، فیصل آباد اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں گی۔

ترجمان کے مطابق جدہ سے حج فلائٹ آپریشن 20 جولائی تک جاری رہے گا جبکہ حجاج کرام کی مکہ سے مدینہ روانگی کا آغاز 5 جولائی سے ہو گا، 38 ہزار حجاج کرام کو مدینہ منورہ بھجوایا جائے گا۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ سے آخری حج پرواز 2 اگست کو وطن واپس پہنچے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos