استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ  جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی

[post-views]
[post-views]

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ  جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی۔

 پولیس ذرائع کے مطابق  عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی مارلی۔

عالمگیر ترین معروف بزنس مین اور پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور مینیجنگ ڈائریکٹر تھے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

پولیس ذرائع کا کہنا ہے عالمگیر ترین لاہور کے علاقےگلبرگ میں واقع اپنےگھر میں تھے، وہاں سے اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق عالمگیر ترین نے خودکشی سے قبل ایک تحریر بھی چھوڑی ہے جس میں انہوں نے اپنی بیماری کا ذکر کیا ہے۔

دوسری جانب ان کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے انہیں عالمگیر ترین کی بیماری کا علم نہیں۔

عالمگیر ترین غیر شادی شدہ تھے، ان کے دوستوں کے مطابق عالمگیر ترین کی عمر 63 سال تھی، ان کی منگنی ہوئی تھی اور  وہ دسمبر میں شادی کرنے جا رہے تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos