ڈبہ پیک دودھ کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ

[post-views]
[post-views]

ملٹی نیشنل کمپنی نے ڈبہ پیک دودھ کی قیمت میں20روپے لیٹر اضافہ کر دیا جبکہ مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنی نے 250ایم ایل دودھ کے ڈبے کی قیمت 5روپے اضافے سے70روپے جبکہ 1000ایم ایل دودھ ڈبے کی قیمت20روپے اضافے سے280روپے مقرر کر دی ۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

قیمت میں اضافے کا اطلاق 15 جولائی سے ہوگا۔یاد رہے کہ جنوری میں فی لیٹر دودھ230روپے دستیاب تھا۔

دوسری جانب مصالحہ جات بنانے والی کمپنیوں نے بھی قیمتوں میں10سے140روپے تک اضافہ کردیا۔

چالیس روپے والے ساشے کی قیمت10روپے اضافے سے 50روپے ، 50گرام وزن والے ڈبے کی قیمت 10روپے اضافے سے110روپے ،ڈبل پیک کی قیمت 20روپے اضافے سے 210روپے جبکہ دانے دار حلیم کے ڈبے کی قیمت140روپے اضافے سے 330روپے مقرر کر دی گئی ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos