مٹیاری کے قریب مال گاڑی کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

[post-views]
[post-views]

مٹیاری: سندھ میں مال بردار گاڑی کی متعدد بوگیاں ٹریک سے اترنے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہو گئی۔

سندھ کے علاقے مٹیاری میں ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی کی متعدد بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث اندرون ملک سے کراچی آنے والے ریلوے ٹریک کو بند کر دیا گیا۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

ریلوے حکام کے مطابق ڈاون ٹریک پر ٹرینوں کی بوگیاں اترنے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہو گئی۔

مال بردار ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترنے کی وجہ سے ڈاؤن ٹریک بند ہونے کے باعث گاڑیوں کو اپ ٹریک سے گزارا جا رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos