وزیراعظم شہباز شریف کل تیس جولائی کو لاہور قصور بہاولنگر موٹر وے کا افتتاح کریں گے اورجلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں موٹر وے آنے سے زراعت کے شعبے میں انقلاب آسکتا ہے، تین فیزز میں موٹروے کو بنایا جا رہا ہے۔
قصورسے اوکاڑہ، ساہیوال،بہاولنگر کی زراعت کوعالمی منڈیوں تک رسائی ملے گی،ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی عمارت زمین بوس ہو چکی ہے اورماضی کا حصہ بن چکی ہے۔
پی ٹی آئی ملکی ترقی روکنے والی جماعت ہے، اس نے ملک کی سیاست کو چالیس سال پیچھے کر دیا ہے، ملکی سیاست میں نفرت کا بیج بویا اورعوام اسے مسترد کرتے ہیں۔









