پاکستان نے ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان کو شکست دے دی

[post-views]
[post-views]

سری لنکا میں کھیلے گئے پہلے ون ڈےانٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی پوری ٹیم 47.1 اوور میں 201 رنز بنا کر  پہلی دفعہ افغانستان کے خلاف آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی اننگ کا آغاز اچھا نہ تھااوپنر فخرزمان 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئےجبکہ کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائےآؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اوپنر امام الحق نے بنائے۔ وہ 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں آغا سلمان نے 7، شاداب خان 39، افتخار احمد 30 اور محمد رضوان نے 19 رنز بنا ئےجبکہ  نسیم شاہ 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

ہدف کے تعقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 59 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز 18 اور عظمت اللہ عمر زئی 16 رنز بنا کر نمایاں رہے۔  

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے اپنی کیریئر بیسٹ بولنگ کی اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔  شاہین شاہ آفریدی نے 2، نسیم شاہ اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos