نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن واحد آئینی ادارہ ہے جو آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کرانے کا ذمہ دار ہے۔
سی این این انٹرنیشنل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے واضح طور پر کہا کہ عام انتخابات کے انعقاد کی تاریخوں کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے اور اس حوالے سے عبوری حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں قدرے تاخیر ہو سکتی ہے کیونکہ الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے چار ماہ درکار ہیں اور اس کے بعد سیاسی جماعتوں کو اپنی انتخابی مہم چلانے کے لیے آئینی طور پر 54 دن کی مدت بھی مختص کی گئی ہے۔
Don’t forget to Subscribe out Youtube Channel & Press Bell Icon.
بٹگرام چیئر لفٹ واقعے کے حوالے سے وزیر اطلاعات نے چیئر لفٹ کے اندر پھنسے تمام افراد کو کامیابی سے بچانے پر پاک فوج اور پاک فضائیہ کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سارا آپریشن عوام کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے مشترکہ کاوشوں کے ساتھ کیا گیا۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا میں تمام چیئر لفٹوں اور کیبل کاروں کے وسیع پیمانے پر معائنہ کا حکم پہلے ہی دے دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم کسی سیاسی جماعت کے حق میں یا خلاف نہیں کیونکہ ہر سیاسی جماعت کو آزادی کے ساتھ اپنا منشور اور رائے پیش کرنے کا حق ہے۔ انہوں نے پاکستان کو ایک جمہوری ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اظہار رائے کی آزادی ہے۔
جڑانوالہ کے افسوسناک واقعہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر نے اسے معاشرے میں برداشت کی کمی کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے میڈیا، حکومت، سول سوسائٹی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور معاشرے میں صبر اور ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔